تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،11فروری :سات نمبر کی جرسی کھیلوں میں باوقار ہے۔ اس نمبر کا جنون فٹ بال سے لے کر کرکٹ تک ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے جب اس نمبر کی جرسی پہننا شروع کی تو یہ ہندوستانی کرکٹ شائقین میں بہت مقبول ہوگئی۔ سات نمبر کی جرسی شائقین کی پسندیدہ بن گئی اور اب بھی کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹس میں سے ایک ہے۔ شائقین ہمیشہ سے یہ جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں کہ دھونی نے اس نمبر کا انتخاب کیوں کیا۔ اب چنئی سپر کنگز کے کپتان نے خود اس کا انکشاف کیا ہے۔
ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان نے ایک تقریب میں اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ اس کے پیچھے کوئی بڑی سوچ نہیں تھی۔ دھونی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت یا دن تھا جب میرے والدین نے فیصلہ کیا تھا کہ میں زمین پر آؤں گا۔ دھونی 7 جولائی 1981 کو پیدا ہوئے۔ ایسے میں ان کا تعلق اپنی پیدائش سے ہی سات نمبر جرسی سے ہے۔
دھونی نے کہا، “میں 7 جولائی کو پیدا ہوا تھا۔ جولائی ساتواں مہینہ ہے۔ سال 81۔ 8-1=7 تھا، اس لیے میرے لیے یہ نمبر چننا بہت آسان تھا۔ ماہی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتا۔اس نے ہندوستان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔اس نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو چمپئن بنایا۔اس کے بعد اس نے 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی پر بھی قبضہ کیا۔2013 میں بھی ٹیم کی قیادت کی۔ ان کی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کی۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 میں سات نمبر کی جرسی کو ریٹائر کرکے ہندوستانی کرکٹ میں ایم ایس دھونی کی شراکت کو ایک خاص مقام دیا۔ ان سے پہلے صرف سچن تیندولکر کی مشہور نمبر 10 جرسی کو ریٹائر کیا گیا ہے۔ اب سینئر مینز کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اپنی شرٹ کے لیے نمبر سات یا دس نمبر کا انتخاب نہیں کر سکتا۔

