تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 12 فروری : ضلع کے تلکا مانجھی تھانہ علاقے کے سچیدانند نگر پرائمری اسکول میں فائلریاسس کی دوا کھانے سے درجنوں بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ دوا دینے کے بعد بچوں کو چکر ا?نے لگے اور الٹیاں ہونے لگیں۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے گھر والے اسکول پہنچے اور ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ بچوں کو فوراً طور پر مقامی صحت مرکز اور مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بچوں کی طبیعت خراب ہوتے ہی 112 کی ٹیم نے اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بچوں کو ا?ناً فاناًاسپتال پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ فی الحال بچے نارمل ہیں۔ چند روز قبل بھی فلیریاسس کی دوا کھانے سے بچے بیمار ہو گئے تھے۔ جن کا علاج مایا گنج اور صدراسپتال کے علاوہ کئی اسپتالوں میں کیا گیا۔ اس کے بعد بچے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے۔

