اعتماد کا ووٹ حاصل ہونے پر این ڈی اے کارکنوں نے جشن منایا

تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ :این ڈی اے اتحاد کے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل ہونے پر کارکنوں اور لیڈروں نے جشن منایا۔بی جے پی ضلع صدر رنجیت کمار سنگھ کی قیادت میں میونسپلٹی چوک پر پٹاخے پھوڑے گئے،گلال لگا کر اور مٹھائی تقسیم کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ بہار کے عوام کا اعتماد کا ووٹ ہے۔اب بہار میں ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔آر ایل ایس پی کے صدر ڈاکٹر اشوک کشواہا نے کہا کہ این ڈی اے مخلوط حکومت عوام کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی کام کرے گی۔ایل جے پی (آر اے) کے ضلع صدر دیپک کمار سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتیں مضبوطی سے متحد ہیں۔جے ڈی یو جنرل سکریٹری ستیہ پرکاش سنگھ نے کہا کہ اس بار این ڈی اے کو مرکز میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانا ہے۔خوشی کا اظہار کرنے والوں میں بی جے پی کے سابق صدر اشوک کمار سنگھ،رام دیال شرما،رمیش پرساد،جنرل سکریٹری وویک کمار سنگھ،شتروگھن بھکت،ستیانند سنگھ،اردھیندو شیکھر،بلونت سنگھ،جے ڈی یو کے انجنئیر پربھاش شنکر،رمیش کشن کشواہا،شمبھو مانجھی،گڈو خان شامل تھے۔