تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور(منہاج عالم) یونیورسٹی تھانہ کے تحت پروتی محلہ میں بھاگلپور سے پولیس نے ایک مینی گن فیکٹری کا انکشاف کیا جس میں پولیس نے غیر قانونی ہتھیار کا ذخیرہ سمیت ہتھیار بنانے کا سامان کے ساتھ 4 لوگوں کو گرفتار کیا . مورخہ 12 فروری کو سینیئر ایس پی بھاگلپور آنند کمار کو اطلاع ملی کہ یونیورسٹی تھانہ کے تحت ایک منی گن فیکٹری چلائ جارہی ہے . اطلاع کی بنیاد پر تصدیق اور مناسب کاروائی کے لیے سینیئر ایس پی کے ذریعہ سی ٹی ایس پی مسٹر راج ٹرینی ایس پی ابھینو اور سیٹی ڈی ایس پی اجے کمار چودھری کی قیادت میں پولیس ٹیم کی تشکیل کی گئ. اس پولیس ٹیم کے ذریعہ یونیورسٹی تھانہ کے امام باڑہ واقعہ محمد صلاح الدین کے گھر باقاعدہ چھاپہ ماری کی گئی . چھاپا ماری میں پولیس نے ہتھیار کا ذخیرہ سمیت ہتھیار بنانے کا آلہ برآمد کیا. اس معاملے میں چار لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا جس میں محمد صلاح الدین راجا عرف تنویر عالم فیض الرحمن اور محمد آصف اور شامل ہیں . پولیس نے چھاپہ ماری میں 2 پسٹل 1 ریوالور 3 دیسی کٹہ 1 ایئر گن 1دونالی بندوق 8میگزین 2گرائڈر 83 کارتوس 1ڈبہ 2 ڈریلنگ مشین 3 چھینی 1 تلوار 21 موبائل 6 دوپہیہ گاڑی 2 چار پہیہ گاڑی 10 نمبر پلیٹ وغیرہ مختلف آلات برآمد کیا . سینئر ایس پی نے کہا کہ یہ لوگ ہتھیار کی تشکری کرتے تھے. پولیس چھا ہماری ٹیم میں سی ٹی ایس پی مسٹر راج ٹریننگ ایس پی ابھینو سی ٹی ڈی ایس پی اجے کمار چودھری یونیورسٹی تھانہ انچارج سپیریا تاتارپور تھانہ انچارج انیل کمار ساہ انڈسٹریل تھانہ انچارج مرلی دھرساہ نعت نگر تھانہ انچارج راجیو رنجن سنگھ ڈی ائی یو انچارج رنجیت کمار رجک للمٹیا تھانہ انچارج راجیو رنجن تاتارپور تھانہ داروغہ نعیم احمد نعیم احمدیہ افتخار خان سشیل راج دیواکر کمار نہاریکا کماری سمت پولیس کے جوان شامل تھے .

