تمیم اقبال کا نام سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے حیرت انگیز طور پر غائب

تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ ،13فروری:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست جاری کردی ہے۔ شکیب الحسن، شرف الاسلام، مستفیض الرحمن جیسے کئی کھلاڑیوں کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کرکٹر کو اس فہرست میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔ جی ہاں، ہم تمیم اقبال کی بات کر رہے ہیں۔ تمیم اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں نہیں رکھا گیا ہے۔تمیم اقبال ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلہ دیش کی ہوم اینڈ اوے سیریز کا بھی حصہ نہیں تھے۔ انہیں 2024 بنگلہ دیش پریمئر لیگ (BPL) میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے چند ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اصرار پر وہ دوبارہ واپس آئے اور بنگلہ دیش کے لیے کھیلے۔تمیم اقبال نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ بورڈ کو بتایا تھا کہ انجری کے باعث وہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے لیے 5 سے زیادہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا تھا کہ اگر بی سی بی تمیم اقبال کے اس بیان کو مان لے تو وہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس تنازع نے بی سی بی کے سامنے کئی سوالات کھڑے کر دیئے تھے۔ جس کے بعد تمیم اقبال کو ورلڈ کپ میں موقع نہیں دیا گیا۔بنگلہ دیش سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ برائے 2024اس طرح ہے ۔تمام فارمیٹس کے لیے: لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن معراج، نظم الحسین شانتو، شریف اسلام:ٹیسٹ اور ونڈے کیلئے: مشفق الرحیم۔ونڈے اور ٹی ٹوینٹی کے لیے : تسکین احمد، توحید ہردوئے، مستفیض الرحمن، حسن محمود۔صرف ٹیسٹ: مومن الحق، تیج الاسلام، ذاکر حسن، محمود الحسن جوئے، خالد احمد، نعیم حسن۔صرف ون ڈے: محمود اللہ، تنظیم حسن۔صرف T20 انٹرنیشنل کے لیے: نسیم احمد، مہدی حسن، نورالحسن۔