موتیہاری میں سلنڈر لیک ہونے سے گھر میں لگی آگ، دو بچے سمیت 4 لوگ جھلسے

تاثیر،۱۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 14 فروری : بہار کے موتیہاری میں سلنڈر لیک ہونے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعہ مشرقی چمپارن ضلع کے چھوڑاڈانو تھانہ علاقے میں پیش آیا، جہاں جوفر گاو?ں میں واقع ایک گھر میں گھریلو گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ واقعہ میں گھر کے مالک کے علاوہ ان کی اہلیہ اور دو بچے جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ پہنچی اور مقامی گاو?ں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق جوفر گاو ?ں کے گردھاری پرساد کی اہلیہ ریکھا دیوی گذشتہ شب کھانا بنا رہی تھی۔ ان کے بیٹے شیوم اور ستیم اپنی ماں کے ساتھ تھے۔ اسی دوران گیس لیکیج کی وجہ سے سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتے باورچی خانہ میں چاروں طرف سے آگ لگ گئی۔
ریکھا دیوی بچوں کو لے کر گھر سے بھاگیں لیکن ان کا بیٹا ستیم گھر میں پھنس گیا۔ اس کے بعد گردھاری پرساد اپنے بیٹے کو بچانے گھر میں داخل ہوئے، جس کی وجہ سے گردھاری پرساد اور ان کا بیٹا جھلس گئے۔ گاو?ں والوں سے اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور گاو?ں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ حالانکہ آگ پر قابو پانے تک گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
وہیں چھوڑاڈانو کے سرکل افسر نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایک افسر کو تحقیقات کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے۔ واقعہ میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد جھلسنے کی اطلاعات ہیں۔ سی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔