یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ : ریال میڈرد نے مضبوط لیپزگ کو 0-1 سے ہرا یا

تاثیر،۱۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برلن، 14 فروری: ابراہیم دیاز کے واحد گول کی بدولت ریال میڈرد نے منگل کو یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے آخری 16 مقابلے کے پہلے مرحلے میں مضبوط آر بی لیپزنگ کے خلاف 0-1 سے جیت حاصل کی۔
لیپزگ نے گھریلو سرزمین پر بہترین آغاز کیا اور انہوں نے صرف دو منٹ کھیل میں ہی گول کرنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن بنجامن سیسکو کے گول کو آف سائیڈ قراردیا گیا۔ لیپزگ نے حملے جاری رکھا اور 10ویں منٹ میں گول کرنے کے قریب پہنچ گئے لیکن ناکام رہے کیونکہ سیسکو کے شاٹ کو ریال میدرد کے گول کیپر اینڈری لونن نے شاندار طریقے سے بچاو کیا۔
پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں حالات بدل گئے اور 48ویں منٹ میں دیاز نے لیپزگ کے دو محافظوں کو چھکاتے ہوئے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد میزبان ٹیم نے برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی اور ریال میدرد نے میچ 0-1 سے جیت لیا۔ لیپزگ کی ٹیم دوسرے مرحلے کے لیے 6 مارچ کو میڈرڈ جائے گی۔