تاثیر،۱۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایکتا کپور کی بالاجی موشن پکچرز کی آنے والی فلم ‘ لو، سیکس اینڈ دھوکہ-2’ اپنے اعلان کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ ناظرین اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ شائقین کے جوش و خروش کے درمیان اب میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم 19 اپریل 2024 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک انتہائی دلچسپ موشن پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔میکرز نے فلم کے نئے موشن پوسٹر میں فلم کی منفرد جھلک پیش کی ہے۔ بولڈ، سنسنی خیز اور دلکش موشن پوسٹر میں دھڑکتے دل کو دکھایا گیا ہے۔ اس موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ یہ ویلنٹائن ڈے آسان نہیں ہے، بس اتنا سمجھ لیں، لو ،سیکس ا ینڈدھوکے کا سمندر ہے اور اس میں ڈوب کر جانا ہے۔’ لو، سیکس اور ‘دھوکہ 2’ ،19 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ‘ لو ، سیکس اور دھوکہ-2’ رشتوں کی پیچیدگیوں کو ظاہر کرتی ہے اور انٹرنیٹ کے دور میں جدید محبت کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو بے نقاب کرتی ہے۔ ایک دلچسپ پلاٹ اور دل چسپ پرفارمنس کے ذریعے، فلم لو،سیکس اینڈ دھوکہ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی اس دنیا کے نتائج کے موضوعات میں گہرائی میں جانے کا وعدہ کرتی ہے۔

