تاثیر،۱۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
راج کوٹ ؍نئی دہلی،15فروری : انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ (انڈیا بمقابلہ انگلینڈ) کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ اس میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو اس نے 9 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما اور رویندرا جدیجا کریز پر موجود رہے اور ہندوستان کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے سنچریاں اسکور کیں۔یشسوی جیسوال اور شبھ من گل تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فلاپ ہو گئے۔ یشسوی 10 رنز بنانے کے بعد اور گل 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ساتھ ہی رجت پاٹی دار کا بلے بھی کام نہیں آیا۔ وہ 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انڈیا نے 9 اوور میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد روہت شرما اور رویندر جڈیجہ نے انگلش گیند بازوں کی خوب پٹائی کی۔ دونوں بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ مشکل میں گھری ٹیم کے لیے اس مضبوط کھلاڑی نے 71 گیندوں میں 8 چوکے لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 157 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 196 گیندوں میں 131 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔رویندر جڈیجہ تیسرے ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے۔ انہوں نے روہت شرما کے ساتھ اچھی بلے بازی کی۔ رویندر جڈیجہ نے 198 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور ہندوستان کو اچھے اسکور کی طرف لے گئے۔ وہ 212 گیندوں پر 109 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سرفراز خان نے ڈیبیو پر شاندارنصف سنچری بنائی۔ وہ 66 گیندوں میں 62 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ پہلے دن ہندوستان کا اسکور 326 تھا۔ اس دوران ہندوستان نے 5 وکٹیں گنوا دیں۔میچ شروع ہوا تو انگلش گیند باز ہندوستانی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے نظر آئے۔ لیکن جیسے جیسے دن چڑھتا گیا، تمام گیند باز ماند پڑتے گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے عمدہ بولنگ کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ووڈ نے یشسوی جیسوال، روہت شرما اور شبھ من گل کی وکٹیں لیں۔ جبکہ رجت پاٹی دار کی وکٹ ٹام ہارٹلی نے لی،وہیں سرفراز مارک ووڈ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

