تاثیر،۱۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
آگرہ ؍نئی دہلی،15فروری : ٹیم انڈیا کے عظیم بلے باز سچن تندولکر ان دنوں آگرہ میں ہیں۔ سچن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ تاج محل کے گرد گھومتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہے۔ سچن کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ سچن تندولکر کو اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تاج محل کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ جس میں سچن تندولکر اپنے محافظوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی فیملی بھی نظر آتی ہے۔ اس دوران سچن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ سچن جب تاج محل پہنچے تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ فوٹو لینے کے لیے ہجوم شروع کردیا۔ لیکن سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں لیجنڈ کرکٹر کے قریب نہیں جانے دیا۔ خیال رہے کہ سچن کے نام سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز ہیں۔ سچن نے بین الاقوامی کرکٹ میں 34 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام کل 34357 رنز ہیں۔ ان کی سنچریوں کی بات کریں تو انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس معاملے میں ان کے آس پاس کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ برائن لارا کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں 8ویں کھلاڑی ہیں۔

