رانچی کے رنگ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم میں دو ڈرائیوروں کی موت

تاثیر،۲۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 20 فروری : راجدھانی کے نامکم تھانہ علاقے کے تحت ٹاٹیسیلو-رام پور رنگ روڈ کے بڑام کوالی کے پاس پیر کی دیر رات بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت بس اور ٹرک کے ڈرائیوروں کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تصادم اتنا زوردار تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ناگپور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں گاڑیوں میں پھنسے ڈرائیوروں کی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس اسٹیشن انچارج برہمدیو پرساد نے منگل کو بتایا کہ بس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ ٹرک پر کولڈ ڈرنکس لدے ہوئے تھے۔ حادثے میں دونوں ڈرائیوروں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔