تاثیر،۲۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 فروری : دہلی اسمبلی میں قاعدہ 55 (خصوصی تذکرہ) کے تحت چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کے معاملے پر بحث ہوئی۔ بحث میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی جل بورڈ کے پانی کے بلوں سے متعلق او ٹی آئی ایس (ون ٹائم سیٹلمنٹ) اسکیم کو روکنے کے لیے افسران پر دباؤ ڈال رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مذہبی اور ایماندار لوگوں کو جیل میں رکھتی ہے۔ یہ لوگ غریب عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔کسانوں کی تحریک پر وزیر اعلیٰ نے کہا، ”یہ لوگ کسانوں پر بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کسان احتجاج کرنا چاہتے ہیں، وہ دہلی آنا چاہتے ہیں، انہیں آنے دیں۔ ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے۔ ہر ایک کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ کسانوں کے بھی حقوق ہیں۔

