رتوراج سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے اداکار

تاثیر،۲۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

معروف اداکار رتوراج سنگھ کا 19 فروری کو انتقال ہو گیا۔ ان کا جسد خاکی آج ممبئی میں اندھیری کے ورسووا میں واقع ان کے گھر میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا۔ کئی ٹی وی اداکار ان کے گھر پہنچ کر ان کی آخری دیدار کر رہے ہیں۔ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ رتوراج سنگھ کی آخری رسومات بدھ کو اوشیوارہ کے ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل ان کی میت کو آخری دیدار کے لیے گھر میں رکھا گیا تھا۔ اداکار نکول مہتا، ہیتن تیجوانی اور گوری، انوپ سونی ان کے آخری دیدار کیلئیپہنچے۔ انہوں نے رتوراج سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رتوراج کے دوست اور اداکار امیت بہل نے بتایا کہ رتوراج سنگھ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ انہیں 15 دن قبل کچھ مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ چند روز قبل گھر واپس آئے تھے لیکن کمزوری محسوس ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔