بہار قانون ساز کونسل کی 11 نشستوں پر 21 مارچ کو انتخابات ، 4 مارچ کوجاری ہوگا نوٹیفکیشن

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 فروری:بہار قانون ساز کونسل کی 11 خالی نشستوں کے لیے 21 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن 4 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی میعاد بھی ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ خالد انور ، پریم چندر مشرا ، منگل پانڈے ، رام چندر پوروے ، سنتوش کمار سمن ، سید شاہنواز حسین ، سنجے پاسوان ، رامیشور مہتو کی میعاد بھی پوری ہو رہی ہے۔
سنجے جھا کی میعاد بھی مئی میں ہی پوری ہوگی۔ لیکن سنجے جھا راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔ اس لیے ان کی سیٹ ابھی خالی ہوئی ہے۔ اس طرح کل 11 نشستوں پر 21 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کی قانون ساز کونسل کی 13 اور بہار کی 11 قانون ساز کونسل کی نشستوں کے لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ، جس کا نوٹیفکیشن 4 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ 11 مارچ نامزدگی کا ا?خری دن ہے۔ 14 مارچ پرچہ نامزدگی واپس لینے کا ا?خری دن ہے۔ ووٹنگ 21 مارچ کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی۔ گنتی 21 مارچ کو ہوگی اور نتیجہ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ جن کی میعاد 5 مئی کو ختم ہو رہی ہے، ان میں بی جے پی کی تین سیٹیں منگل پانڈے ، شاہنواز حسین ، سنجے پاسوان کی ہیں۔ جے ڈی یو سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، سنجے جھا ، رامیشور مہتو اور خالد انور کے پاس 4 سیٹیں ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور قانون ساز کونسل کے نائب چیئرمین رام چندر پوروے ا?ر جے ڈی سے دو سیٹیں رکھتے ہیں۔ کانگریس کی ایک سیٹ پریم چندر مشرا کی ہے اور ایک سیٹ ہم پارٹی کے وزیر سنتوش سمن کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول جاری کر دیا۔ پارٹیوں کے امیدواروں نے بھی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ فی الحال زیادہ تر ارکان دوبارہ انتخاب کے بعد ایوان بالامیں جائیں گے۔