تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،24فروری :کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں آنے والے لوک سبھا الیکشن میں سیٹوں کے بٹوارے پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ اس فارمولہ کے تحت عام آدمی پارٹی دہلی سے چار سیٹوں پر لڑے گی جب کہ کانگریس کو تین سیٹیں دی گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو اس کو اس کے علاوہ گجرات میں دوہریانہ میں ایک سیٹ کانگریس نے دی ہے۔ ہریانہ کے کرک چھیتر حلقے سے عام آدمی پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کریگی ۔ چنڈی گڑھ کی سیٹ کانگریس کو دی گئی ہے۔ کانگریس دہلی کے چاندنی چوک ،مشرقی دہلی اور شمالی مغربی دہلی کے سیٹ الاٹ کئے گئے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ساتوں سیٹوں پر جیت رقم کی تھی ۔ ا س سلسلے میںآج دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی ایک مشترکہ پریس کانفریس کی گئی جس میں کانگریس کی طرف سے مکل واسنک ،اوراروند سنگھ لولی اور عام آدمی پارٹی کی طرف سے آتشی اور سوربھ بھاردواج وہاں پر موجود تھے کانگریس نے پہلے ہی سماوجودای پارٹی کے ساتھ پہلے ہی اتحاد کیا ہے اور وہ 17سیٹوں پر امیدوار کھڑا کریگا ۔ لیکن بنگال میں ترنمول کے ساتھ اتحاد کرنے میں ابھی روکاٹیں پیدا ہوا ئی او را س سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے رہنما مرحوم آحمد پٹیل کی ممتاز بیٹی نے گجرات کی باروچ سیٹ عام آدمی پارٹی دینے پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ان کے والد اس حلقے سے کئی بار جیت گئے تھے اور انہیں امید تھی کہ اس بار وہ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

