حج 2024کے لئے دوسری قسط 1,70,000/-روپئے جمع کرنے کا اعلان

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ ؍10مارچ 2024

پٹنہ،24فروری: بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئرمین الحاج عبد الحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیاہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا  کے سرکولر نمبر 10مورخہ 23؍فروری2024کے ذریعہ موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2024ء؁ کے لئے حج رقم کی دوسری قسط جمع کرنے اعلان ہو چکا ہے۔ حج رقم کی دوسری قسط جمع کرنے کی مقررہ آخری تاریخ 10.03.2024ہے۔ حج رقم کی دوسری قسط فی کس  1,70,000/- (ایک لاکھ ستر ہزار) روپئے حج کمیٹی آف انڈیا ک کی ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in سے پے ان سلپ (Payinslip) ڈائون لوڈ کر بینک ریفرنس نمبر درج کر اسٹیٹ بینک آف انڈیا  (State Bank of India) یا یونین بینک آف انڈیا (Union Bank of India) کے کور بینکینگ (Core Banking System)کی سہولت والے کسی بھی شاخ میں یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in پر E-Paymentکے آپشن میں جا کر آن لائن حج رقم کی دوسری قسط مقررہ آخری تاریخ 10؍مارچ 2024ء؁ تک جمع کرنا لازمی ہے۔ دوسری قسط کی رقم اُسی طرح جمع ہوگی جس طرح پہلی قسط کی رقم جمع کی گئی ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سبھی عازمین حج کو اُنکے موبائل پر بینک ریفرنس نمبر کا مسیج بھیجا جا چکا ہے۔جن عازمین حج کے موبائل پر بینک ریفرنس نمبر کا میسج نہیں ملا ہے اُنکے لئے بینک ریفرنس نمبر معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کور نمبر (Cover No) سے پہلے 2024لگانا ہے اور کور نمبر کے عدد کا پہلا نمبر لکھنا ہے۔ مثلاً اگر کسی کا کور نمبر BRF-100-2-0 ہے تو ان کا بینک ریفرنس نمبر 2024BRF100ہوگا۔
مزید جانکاری کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315 اور موبائل نمبر   9693638579،  8271463343،   9709647585،  7488279439،  7070810696  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔