تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
پٹنہ میں مجوزہ ریلی کی کامیابی کے لیے سی پی آئی کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سکریٹری ناگیندر رائے کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔موقع پر جلسے کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔مسٹر رائے نے بتایا کہ پٹنہ ریلی کو سی پی آئی جنرل سکریٹری دی راجہ،سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری،کانگریس لیڈر راہل گاندھی،آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو،سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ وغیرہ خطاب کریں گے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ کارکنوں سے پٹنہ جانے کی اپیل کی۔میٹنگ میں شیوجی داس،ہری بلم سنگھ،سریندر ناتھ ترپاٹھی،مہندر پربھاکر،رزاق حسین،سریش ورما،پپو کشواہا،سیتارام مانجھی،منیجر یادو،محمد شہاب الدین،موہن رائے،نارائن مانجھی،دیپک داس وغیرہ نے شرکت کی۔

