تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 فروری: ہیڈ کوچ بی بی تھامس متاتھ نے پیر کو 1 سے 10 مارچ تک نیپال کے للت پور میں ہونے والی آئندہ سیف انڈر- 16 ویمنز چیمپئن شپ کے لیے 23 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔سلیکشن ٹرائل میں منتخب ہونے کے بعد ممکنہ کھلاڑی گوا میں ٹریننگ کر رہے تھے،جس میں سے حتمی 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ ٹیم منگل 27 فروری کو نیپال روانہ ہوگی۔
یہ پہلا موقع ہے جب انڈر- 16 کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے 2018 اور 2019 میں دو بار سیف انڈر- 15 خواتین کی چیمپئن شپ جیتی ہے، دونوں مواقع پر فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔
سیف انڈر- 16 ویمنز چیمپئن شپ کے لیے ہندوستان کا 23 رکنی دستہ درج ذیل ہے:
گول کیپر: کونجینگبام تمفاسانہ دیوی، مْنی، سورجمونی کماری۔
ڈیفنڈرز: امرتا گھوش، بونیفیلا شولائی، دیویانی لنڈا، الزبتھ لاکڑا، گوری، ریانا لز جیکب، روپاشری منڈا، سارنگتھیم الینا دیوی۔
مڈ فیلڈرز: انیتا ڈنگ ڈنگ، انوشکا کماری، انویتا رگھورامن، ایچ یاشیکا، لونگجام نیرا چانو، ریتو بڑائک، شویتا رانی، تھانڈا مونی باسکی۔
فارورڈ: گرلین کور، گرناز کور، نیہا ساجی، پرل فرنانڈیز۔

