آتش زدگی میں پھوس کا مکان جل کر خاکستر 2 لاکھ سے زیادہ کا معاشی نقصان

تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے بھپورہ گاؤں میں پیر کے روز نامعلوم وجہ سے لگی آگ سے پنی لال ساہ کا پھوس نما مکان جل کر خاکستر ہو گیا آگ کے شولوں کو دیکھ راہگیر و کھیت میں کام کر رہے کسان موقع واردات کی جانب دوڑ پڑے اس دوران پورا گھر دھو دھو کر جل گیا پنچایت سمیتی نمائندہ معراج علی، ندیم احمد، پنکج ساہ، رنجیت ساہ ،دیگر مقامی لوگوں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ٹیوبیل سے بالٹی میں پانی بھر کر لوگوں نے آگ کو پوری طرح بجھایا حالانکہ اس دوران گھر میں رکھا فرنیچر کپڑا، اناج سمیت سبھی سامان جل کر خاکستر ہو گیا مقامی لوگوں کی جانب سے بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی بات کہی جا رہی ہے مکان مالک کے بیٹے ناگندر کمار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا صحیح پتہ نہیں چل سکا ہے واقعہ میں دو لاکھ سے زیادہ کا معاشی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے مکھیا نمائندہ اشوک ساہ نے بتایا کہ واقعہ میں ہوئے نقصان کا اندازہ لگا کر متاثرہ خاندان کو معاوضے کے لیے سی او کو جانکاری دی جا رہی ہے