پک اپ وین و اسکارپیو کے تصادم میں ڈرائیور کی موت ایک ہی خاندان کے نصف درجن افراد زخمی

تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے دھیپورہ کے قریب پیر کے روز  آلو لدے پک پک اپ وین و اسکارپیو کی ٹکر میں سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کٹکا گاؤں باشندہ اسکارپیو ڈرائیور رام بابو یادو کے بیٹے چندر بھوشن کمار عرف منجے یادو 24 سالہ کی موقع وردات پر دردناک موت ہو گئی وہیں اسکارپیو پر سوار کٹکا پنچایت کے ہی موہن پور گاؤں کے ایک ہی خاندان کے 10 لوگ شدید زخمی ہو گئے سبھی منڈن کے لیے سمریہ گھاٹ گئے تھے واپس لوٹنے کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لئے صدر ہسپتال دلسنگھ سرائے میں داخل کرایا گیا ہے زخمیوں کی شناخت آنجہانی  ارون ساہ  کی بیٹی پریتی کماری بیوی رام دولاری دیوی،  بدری ساہ کی بیوی نیلم دیوی ،بیٹی بےبی کماری، بندھن کماری سوناکشی کماری، امن کمار ناگیندر ساہ کی بیٹی ارچنا کماری موہن ساہ کی بیوی انیتا دیوی سونی دیوی شامل ہیں