دہلی-این سی آر میں موسم بدلا، صبح ہوئی ہلی بارش

تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 فروری: قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں آج صبح موسم نے اچانک کروٹ لی۔ دن کا آغاز ہلکی بارش سے ہوا۔ بعض مقامات پر تیز بوندیں گریں۔ دہلی کے علی پور، براڑی روہنی، بادلی، ماڈل ٹاون وغیرہ میں صبح نو بجے کے قریب بارش کا امکان ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آج بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں برف باری جاری رہے گی۔ دہلی-این سی آر میں آج زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 13 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔ دہلی-این سی آر کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ نے پیشن کی ہے کہ دہلی میں 2 مارچ کو بھی ہلکی بارش ہوگی جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔