تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ کے وارڈ نمبر 7 واقع قاضی محلہ محمد جھانگیر انصاری کا اینٹ و کھپڑے کے مکان میں پیر کی دیر شب آگ لگنے کے واقعیہ میں جہیز کا سامان جل کر خاک ہو گیا اس واقعیہ میں تقریبآ دس لاکھ کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے نامعلوم وجوہات سے لگی آگ کے ہولناک منظر کو دیکھ پورا خاندان روتے بلکتے رہا تھا اور کھ رہا تھا کہ عید کے بعد بیتی کی شادی تھی اب شادی کیسے ہو گی جہیز کو لیکر سارا سازو سامان مہیا کر رکھا تھا ذرائع کے مطابق ایک بجے شب میں گھر کے کمرے میں بنیری سے اٹھی آگ کی چنگاری نے آگ کی بڑی شکل اختیار کرلی جس کے سبب سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا آگ کی تیز لپیٹ دیکھنے کے بعد مکان مالک محمد جھانگیر نے تیز آواز کے ساتھ شور مچا یا تب اگل بغل کے مقامی لوگ محمد چاند محمد منصور محمد فرید الزماں محمد ماجد مبارک حسین عطاری نے موقعے پر اپنے اپنے گھر سے بالٹی میں پانی کی مدد سے آگ کی تیز لپیٹ پر قابو پایا لکین تب تک گھر کا سارا سازو سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مدد کی مکان مالک جھانگیر انصاری نے بتایا کہ اگلے ماہ عید کے بعد بیٹی کی شادی کو لیکر جہیز کا رکھا کپڑا، اناج ،برتن، فرنیچر، لیپ ٹاپ، فریز، واشنگ مشین، سمیت کار آمد اشیاء جلنے سے لگ بھگ دس لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے سلائی کٹنگ کا کام کر اپنے اہلِ خانہ کی پرورش کر ایک آشیانہ بنایا تھا وہ بھی چند منٹوں میں آگ کی زد میں آکر خاک ہو گیا جس سے مالی محتاجی کا سامنا کرنا پڑے گا ادھر موقع پر چیف کونسلر سنیل بھارتی ، کانگریس لیڈر معراج علی ،سماجی رکن اظہار احمد منا ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، ایڈووکیٹ محمد شو بان نے موقع پر پہنچ کر سی او نیہا کماری کو واقعیہ کی جانکاری دی جسکے بعد سی او نے ریونیو ملاذم کو تفتیش کا حکم دے کر رپوٹ طلب کیا ہے

