تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
بہار ٹیچرس ایکتا منچ کے بینر تلے راجکیہ کرت پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے وفد نے پٹنہ جا کر ریاستی صدر ادے شنکر گڈو کی قیادت میں مانجھی کے ایم ایل اے ڈاکٹر ستیندر یادو کو اپنے سات نکاتی مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔میمورنڈم پیش کرتے ہوئے استاد رہنما ڈاکٹر گڈو نے کہا کہ ملازم اساتذہ کا یہ مطالبہ حق بجانب اور جائز ہے۔لیکن ریاست کی برسراقتدار حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے ماننے سے گریزاں ہے۔انہوں نے ایم ایل اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مطالبہ کو اسمبلی میں اٹھائیں اور موجودہ حکومت کو اسے ماننے پر مجبور کریں۔جس پر مانجھی کے ایم ایل اے ڈاکٹر ستیندر یادو نے اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ آپ کے مطالبے کو اسمبلی میں بھرپور طریقے سے اٹھا کر اسے حکومت سے ماننے پر مجبور کیا جائے گا۔ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ بائیں بازو کے سبھی ایم ایل اے ماضی میں بھی آپ لوگوں کے مطالبات کو ایوان میں اٹھانے کا کام کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی انہیں ایوان میں اٹھانے کا کام کیا جائے گا۔وفد میں سنگھ کے ریاستی سکریٹری تصور حسین،ریاستی نائب صدر جتیندر کمار سنگھ،ضلع نائب صدر سنجے کمار سنگھ چنو،نائب صدر کم میڈیا انچارج امیت پرکاش اور دیگر شامل تھے۔

