آئی پی ایس کا تبادلہ، پیوش پانڈے رانچی (دیہات)کے ایس پی مقرر

تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 29 فروری : ریاستی حکومت نے آئی پی ایس افسر کا تبادلہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے کے تبادلوں میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بدھ کی رات ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم ڈیفنس کور اینڈ فائر سروسز کی ڈی جی پریا دوبے کو زیڈ اے پی کا ڈی جی بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح رام گڑھ کے ایس پی پیوش پانڈے کا لاتیہار ایس پی کے عہدے پر تبادلہ منسوخ کرکے انہیں رانچی دیہات کا ایس پی بنا دیا گیا ہے۔ بوکارو کے ایس پی پریادرشی آلوک کو جیگوار ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ اسپیشل برانچ کے ایس پی پوجیہ پرکاش کو بوکارو ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رانچی( دیہات) کے ایس پی کے عہدے پر ٹرانسفر کئے گئے لاتیہار ایس پی انجنی انجن اپنے سابقہ ایس پی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 27 فروری کی رات 23 آئی پی ایس کا تبادلہ کیا گیا تھا اور ایک آئی پی ایس کو اضافی چارج دیا گیا تھا۔