مسٹر بل گیٹس نے اپنی قبولیت کے ذریعہ اس ایوارڈ کو ایک نیا وقار بخشا ہے: پروفیسر اچیوتا سامنتا
بھونیشور، 92 فروری( نمائندہ)کے آئی آئی ٹی (کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی) اورکے آئی ایس ایس(کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز) نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین ، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی و سابق سی ای او اور عالمی سطح کے مخیّر شخص بل گیٹس کو’’ کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسزہیومینٹیرین ایوارڈ 2023 ‘‘سے سر فراز کیا ہے۔یہ اعزاز 28 فروری 2024 کو ایک باوقار تقریب میں دیا گیا۔واضح ہو کہ مسٹر بل گیٹس کو یہ با وقار ایوارڈ ان کی انسان دوستی اور تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی خدمات کے شعبوں میں منفرد شراکت کے ذریعے زندگیوں کو بدلنے کی ان کی بے مثال کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ’’ کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسزہیومینٹیرین ایوارڈ 2023 ‘‘ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے ،جسے کالنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز(کے آئی ایس ایس)، بھونیشور کی جانب سے ہر سال متعلقہ شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ 2008 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ دنیا بھر میں انسانیت کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی عزت افزائی کی جا سکے۔ ایوارڈ توصیفی کلمات اور طلائی ٹرافی پر مشتمل ہوتا ہے، جولنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز(کے آئی ایس ایس) کے زیر اہتمام منعقد ایک عوامی تقریب میں دئےگئے ایک عظیم سماجی پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔
ایوارڈ کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سابق طلباء کے ساتھ کے آئی آئی ٹی اور کے آئی ایس ایس کے عملہ اور طلباء کی ورچوئل شرکت شامل تھی۔ اس تقریب کا ایک قابل ذکر لمحہ وہ تھا جب مسٹر گیٹس نے صنفی مساوات کے حوالے سے بامعنی گفتگو کی۔ اس موقع پر کے آئی آئی ٹی اور کے آئی ایس ایس کے بانی پروفیسر اچیوتا سامنتا نے کہا، “بل گیٹس کوکے آئی ایس ایسہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازنا نہ صرف ان کی غیر معمولی شراکتوں کا احترام ہے بلکہ اس پہچان کے وقار کو بھی بلند کرتا ہے۔ اس ایوارڈ کو قبول کرکے مسٹر بل گیٹس نے اس ایوارڈ کو ایک نیا وقار بخشا ہے۔
2008 سے شروع اس اعزاز سے مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کو دیا جا تا رہا ہے۔کے آئی ایس ایس ہیومینٹیرین ایوارڈ برائے سال 2022 کینیا کی ممتاز سوشلائٹ اور خاتون اول ریچل روٹو کو دیا گیا۔ گنی کی نیشنل ٹرانزیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈانشا کوروما کو یہ باوقار ہیومینٹیرین ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا تھا۔ 2018 میں ممتاز نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس، 2017 میں تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ، ممتاز ہالی ووڈ اداکارہ، مصنفہ، سوشلائٹ او یو این ایف پی اے کی گڈ ول ایمبیسیڈر ایشلے جڈ، 2016 میں، سابق صدر الیجینڈرو ٹولیڈو کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

