پاسپورٹ کی تجدیدکرانے دفتر پہنچے وزیر اعلیٰ،آئندہ ماہ جا سکتے ہیں بیرون ملک دورہ پر

تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 29 فروری:وزیر اعلیٰ نتیش کمار جلد ہی بیرون ملک دورے پر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنا پاسپورٹ تجدید کے لیے دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ جمعرات کے روز پٹنہ کے موریہ لوک پہنچے ، جہاں انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درکار دستاویزات علاقائی پاسپورٹ دفتر میں جمع کرائیں۔ نتیش کمار کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہورہی تھی۔ اس لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود ا?ج پاسپورٹ دفتر پہنچے۔
بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار بجٹ اجلاس کے بعد 6 روزہ دورے پر یورپ جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا اور کچھ عہدیدار بھی بیرون ملک جائیں گے۔ وزیراعلیٰ 4 مارچ سے 10 مارچ تک یورپ کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ وہاں ایک میوزیم کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ 8 مارچ کو واپس آسکتے ہیں۔ پاسپورٹ کی اچانک تجدید کے باعث ان کے بیرون ملک سفر کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے غیرملکی دورے کے حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔