تاثیر،۲۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ٹیکساس ،29فروری:امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری شدید ترین آگ قرار دے دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا۔جنگلات میں لگی آگ کے سبب اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس میں فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانیکی کوششیں کر رہے ہیں۔اس واقعے کے بعد گورنر ٹیکساس نے گزشتہ روز 60 کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، تیز ہوائیں کے باعث جنگل میں لگی آگ کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کے پلانٹ’پینٹیکس‘ کو اگلے نوٹس تک آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا گیا اور علاقے سے لوگوں کے انخلاء کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔