سندیش کھالی واقعہ کے خلاف دہلی کے بنگال بھون پر بی جے پی کا مظاہرہ

تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم مارچ : جمعہ کو دہلی بی جے پی نے مغربی بنگال میں سندیش کھالی واقعہ کے خلاف بنگال بھون کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ آج ہم یہاں ترنمول کانگریس لیڈر شاہجہاں شیخ کی طرف سے خواتین پر مظالم اور حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس طرح ممتا بنرجی اپنے لیڈر شیخ کو بچا رہی ہیں، اسی طرح اروند کیجریوال انکش نارنگ کو بچا رہے ہیں۔ سچدیوا نے کیجریوال کی پارٹی کے کونسلر انکش نارنگ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ فحش حرکت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سندیش کھالی واقعہ کے ضمن میں شاہجہان شیخ کو پولیس نے 55 دن بعد بدھ کی رات گرفتار کیا تھا۔ اس پر خواتین کا جنسی استحصال کرنے اور لوگوں کی زمین ہتھیانے کا الزام ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد، ترنمول کانگریس نے شیخ کو چھ سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا ہے۔