منی پور میں گولہ- بارود کے ساتھ کے سی پی کے تین کیڈر گرفتار

تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، یکم مارچ: منی پور میں کے سی پی کے تینکیڈروں کو گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ پولیس نے امپھال ویسٹ سے کے سی پی (نونگڈرینکھومبا) کے تین سرگرم کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کارکنوں کی شناخت لوشمبم الین (25)، ہریش مایبم (22) اور بیلا اوینم (22) کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 9 راونڈز سے بھری ایک میگزین(سیکورٹی فورسز سے لوٹ لئے جانے کا شبہ )، پانچ موبائل ہینڈ سیٹ، ایک سرخ بیگ جس میں 4 لاکھ روپے اور ایک سیاہ پولی تھین بیگ جس میں .303 گولیوں کے 25 راونڈ تھے، برآمد کیے گئے۔ مزید تفتیش کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔