ٹیکس چوری معاملے میں آرجے ڈی ایم ایل سی ونود جیسوال کے گھرپرانکم ٹیکس کا چھاپہ

تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 08 مارچ: آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے قریبی آر جے ڈی ایم ایل سی کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھ اپہ ماری جمعہ کے روز ہوئی۔ فی الحال اس معاملے کو ٹیکس چوری کا معاملہ بتایا جارہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم چھاپہ ماری کرنے کے لیے آج صبح آر جے ڈی ایم ایل سی ونود جیسوال کے ٹھکانے پر پہنچ گئی ہے۔ انکم ٹیکس کی ٹیم چھاپہ ماری کرنے پٹنہ کے بورنگ واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ کولکتہ سے ا?ئی ٹی ٹیم چھاپہ مار ی کررہی ہے۔ ا?ر جے ڈی ایم ایل سی بھی شراب کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل ا?ر جے ڈی کے ایم ایل سی ونود جیسوال نے شراب بندی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ جب سے شراب بندی نافذ ہوئی ہے، حکومت بہار کو ہزاروں کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہواہے۔ اس لیے اس پابندی کو فوراً ختم کیا جائے اور بہار میں شراب کو کھولاجائے۔ بہار کے مفاد میں شراب بندی ختم ہونی چاہیے۔