ہالینڈ کے گول سے مانچسٹر سٹی مسلسل ساتویں بار کوارٹر فائنل میں ، کوپن ہیگن کودی شکست

تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 08مارچ :مانچسٹر سٹی نے دوسرے مرحلے میں کوپن ہیگن کو 3-1 سے شکست دے کر مسلسل ساتویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ تین ہفتے قبل مانچسٹر سٹی نے پہلے مرحلے میں دو گول کی برتری حاصل کی تھی۔ مانچسٹر سٹی کو پہلے ہاف میں3-1 کی برتری حاصل کر لی تھی ۔ نو منٹ کے اندر مینوئل اکانجی (05ویں منٹ)، جولین الواریز (09ویں) نے دو گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ تیسرا گول ایرلنگ ہالینڈ (45+3) نے کیا۔
کوپن ہیگن کی جانب سے واحد گول ایلیونوسی نے 29ویں منٹ میں کیا۔ مانچسٹر سٹی اس بار چیمپئنز لیگ کے دعویداروں میں شامل ہے۔ ان کے ساتھ انٹر، آرسنل اور ریال میڈرڈ بھی معرکہ آرائی میں ہیں۔ گارڈیوولا کی ٹیم اب اتوار کو پریمیئر لیگ میں لیورپول سے آمنے سامنے ہے۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر گارڈیولا نے کہا کہ ہم ان ٹیموں میں سے ایک ہیں جو خود پر یقین رکھتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم مسلسل ساتویں سال کوارٹر فائنل میں ہیں۔
ریئل میڈرڈ اور لیپزگ کا میچ رہا ڈرا
اس کے علاوہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں جمعرات کو کھیلے گئے ایک دیگر مقابلے میں ریئل میڈرڈ اور آر بی لیپزگ کا میچ 1-1سے ڈرا رہا ۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ دوسرے ہاف کے 65ویں منٹ میں وینیشیس جونیئر نے گول کرکے ریئل میڈرڈ کو 1-0کی سبقت دلا دی لیکن یہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی ۔ تین ہی منٹ بعد ولی اوربن نے گول کر آربی لیپزگ کو 1-1سے برابری پر لا دیا۔ بالآخر یہی اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دونوں لیگ میں 2-1 کی برتری کے ساتھ ریئل چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوا۔ ریئل کے ساتھ ساتھ بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین بھی آخری آٹھ میں پہنچ گئے ہیں۔
ہیری اورایمباپے کے ساتھ ہالینڈ ٹاپ اسکورر
ناروے کے ہالینڈ اب ہیری کین اور کائلان ایمباپے کے ساتھ چھ گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کے طور پر برابر ہیں۔ تمام ٹورنامنٹس میں یہ ان کا 29 واں گول رہا۔ ہالینڈ نے اکتوبر کے بعد مسلسل تیسرے میچ میں پہلی بار گول کیا ہے۔