تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 8 مارچ:پی ایم نریندر مودی کے دو دورہ کے بعد اب مرکزی وزیر داخلہ لوک سبھا انتخابات کو لیکر پٹنہ کے پالی گنج ا?رہے ہیں۔ امت شاہ 9 مارچ کو پالی گنج میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ریلی کے حوالے سے بی جے پی پٹنہ ضلع دیہی کی میٹنگ ہوئی جس میں ایم پی رام کرپال یادو بھی موجود تھے، جبکہ مرکزی اور مقامی انتظامیہ کی ٹیم نے میٹنگ کے مقام کا جائزہ لیا۔
امت شاہ کی ریلی پالی گنج کے زرعی میدان میں منعقد کی جائے گی۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کی ضلع دیہی یونٹ نے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پاٹلی پترا کے ایم پی رام کرپال یادو ، پالی گنج کی سابق ایم ایل اے اوشا ودیارتھی ، بی جے پی پٹنہ ضلع صدر دھرمیندر کمار کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
ریلی کی تیاریوں کے بارے میں بی جے پی ضلع صدر دھرمیندر کمار نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میٹنگ کو لے کر پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کا ہر کارکن دل و جان سے کام کر رہا ہے۔ دھرمیندر کمار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میٹنگ میں کم از کم ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
پروگرام کے تعلق سے پٹنہ ویسٹ سٹی کے ایس پی ابھینو دھیمان نے بتایا کہ مرکزی ٹیم کے ساتھ وزیر داخلہ کے پروگرام کے حوالے سے میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے مقامی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی۔پروگرام کے حوالے سے جلسہ گاہ پر تین ہینگر بنائے جائیں گے جن میں لوگوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔ سیکیورٹی کے لیے 300 جوان تعینات کیے جائیں گے اور ڈرون کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پی ایم مودی نے پالی گنج کے زرعی میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ تب لاکھوں لوگوں کا ہجوم پی ایم مودی کو سننے ا?ئے تھے۔واضح ہو کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے رام کرپال یادو نے آر جے ڈی کی میسا بھارتی کو شکست دے کر لگاتار دوسری بار کامیابی حاصل کی تھی۔

