تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ملکاپور: 13/ ( محمد احسان سر ) راجے چھترپتی کالج دھامن گاوں بڈھے بلڈھانہ کی شعبہ اردو ادب کی صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ مناف کو نیو ممبئی کے کلا سادھنا سماجی ادارہ اور گلوبل گولڈ ٹیلنٹ بک آف ریکارڈ کی جانب سے عالمی یوم خاتون کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں عمدہ کارکردگی انجام دینے والے اشخاص کو ویمن اینڈ مین آئیکان آ ف دی ایئر ایوارڈ 2024 سے سر فراز کیا گیا .ڈاکٹر شاہدہ مناف کو یہ اعزاز ان کی تعلیمی و تربیتی اور سماجی خدمات برائے تعلیم و تدریس کے عوض دیا گیا. اس سے قبل بھی محترمہ کو مہاراشٹر ریاست کے اردو ساہیته اکیڈمی ممبئی اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انٹرنیشل اونر ایوارڈ ،بھارت رتن مولانا ابو الکلام آزاد سماج سیوا ایوارڈ ، بلڈھانہ ضلع بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، ماں جیجا باںٔی و ساوتری چیا لیکی ایوارڈ جیسے کل با رہ اعزازات سے سرفراز کیا جا چکا ہے. میڈم سنت گا ڈگے بابا امراوتی یو نیورسٹی کی بورڈ آف اسٹڈیز اور اردو زبان کی پی ایچ ڈی کی گا ہیڈ بھی ہے. میڈم کی نماںٔندگی میں بلڈھانہ شہر اور اطراف کے علاقوں میں ہائر ایجوکیشن کی نمایاں خدمات ہے کئی بچیاں تعلیم سے آراستہ ہو نے لگی ہیں۔اس اعزاز ملنے پر ڈاکٹرعبدالعزیز ، عرفان صاحب دوست احباب رشتے دار اور راجے چھترپتی کالج کے پرنسپل صاحب اور ساتھی پروفیسرز نے ڈاکٹر شاہدہ مناف کو مبارک باد پیش کی اور استقبال کیا.

