منی پور پولیس نے 294 لوگوں کو حراست میں لیا

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 14 مارچ:منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 294 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 156 گاڑیوں کی آمدورفت اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 234 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 139 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔