تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام میں ایک خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے ، آج اس کی لاش اس کے کمرے سے ہی برآمد ہوئی ہے ۔ یہ واقعہ سہسرام نگر تھانہ علاقہ کے شوبھاگنج محلہ میں ہوا ۔ خاتون کے بڑے بیٹے نے مذکورہ قتل کا الزام اپنے والد پر ہی لگایا ہے اور مقتولہ کا ملزم شوہر گھر سے غائب بھی ہو چکا ہے ۔ واقعہ کے وقت اسکے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ متوفی راجندر چودھری کی بیوی ریکھا دیوی جسکی عمر 40 سال ہے، رات گئے جب متوفی کا بیٹا وہاں پہنچا تو دیکھا کہ دروازہ اندر سے کھلا ہوا تھا اور اس کی ماں کی لاش کمرے میں پڑی تھی ۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ میری والدہ بے روزگار باپ سے کام اور محنت کرنے کا مطالبہ کرتی تھی، پیسوں کے معاملے پر ہمیشہ جھگڑا ہوتا تھا ۔ پولس کو آج صبح جب اطلاع ملی تو پولس نے وہاں پہنچ کر تحقیقات شروع کی، فی الحال سہسرام نگر پولس اسٹیشن کی پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا، اس سلسلے میں سہسرام نگر پولس اسٹیشن کے سربراہ راجیو رنجن رائے نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

