بھجن کے بادشاہ انوپ جلوٹا نے گپتادھام مہوتسو میں اپنے جلوہ سے حاضرین کو کیا مسحور

تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع چناری کے ہی رام دلاری گنگا انٹر لیول اسکول احاطہ میں آج کی گزری دیر شام کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے گپتا دھام مہوتسو کا انعقاد بڑے ہی دھوم دھام سے کیا گیا، اس عظیم الشان پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر روہتاس نوین کمار، پولس سپرنٹنڈنٹ ونیت کمار، سینئیر اڈشنل کلکٹر چندرشیکھر پرساد سنگھ و دیگر نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر کیا ۔ پروگرام کا آغاز شیو اور گنیش وندنا سے ہوا، اس موقع پر فنکاروں نے انوکھے پرفارمنس دئے جس نے حاضرین کو کافی مسحور کردیا ۔ ایک روزہ مہوتسو میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ کئی نامور فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ واضح ہو کہ چناری کا علاقہ کیمور کی خوبصورت پہاڑوں‌اسکی وادیوں میں ہندو مزاہب کے لوگوں کا مقدس مقام گپتیشور دھام ہے جہاں شیو نے بھسماسور کو جلایا تھا، ہر سال، بہار کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں سے لاکھوں عقیدت مند یہاں مہاشیو راتری، وسنت پنچمی اور دیگر مواقع پر جمع ہوتے ہیں خصوصاً لوگ جل ابھیشیک کرنے آتے ہیں اور شیولنگ کے درشن کرتے ہیں۔ اس کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے گپتادھام مہوتسو کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ اسکی ثقافتی ترقی ہو سکے، متذکرہ پروگرام میں بالی ووڈ گلوکار انوپ جلوٹا نے اپنی سریلی آواز سے بھجن گا کر سامعین کو کافی مسحور کر دیا، اس شاندار پروگرام میں دیگر مقامی فنکاروں میں اتما مشرا اور بالی ووڈ کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔