تاثیر،۲۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیگوسرائے، 21 مارچ:بہار کے بیگوسرائے میں بے خوف بدمعاشوں نے پولیس کو کھلا چیلنج کیا ہے۔ بدمعاشوں نے دن دہاڑے ایچ ڈی ایف سی بینک کی ٹاو?ن تھانہ علاقہ کے مہا دیو شاخ میں اسلحہ کے زور پر 20لاکھ روپے لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ دن دہاڑے لو ٹ کی اس واردات کے بعد کہرام مچ گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 5 بدمعاشوں نے اسلحہ کے زور پر بینک میں لوٹ کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے۔ معلومات کے مطابق بینک میں داخل ہوتے ہی بدمعاشوں نے اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ وہیں بینک میں موجود صارفین کو نیچے بیٹھا دیا۔ جس کے بعد سب ڈر کر نیچے بیٹھ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی منیش اور ڈی ایس پی سبودھ فوراً پولیس فورس کے ساتھ پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس ا?س پاس اور بینک میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگال رہی ہے اور بدمعاشوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔ یہاں واقعہ کے بعد بینک کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ٹاو?ن تھانہ علاقہ کے پوش علاقے میں اس طرح کے واقعہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

