تاثیر،۲۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ، 21مارچ: آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے۔ دراصل، اس سیزن میں کئی بڑے بڑے کھلاڑی کمنٹری باکس میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔ اپنی کمنٹری کے لیے مشہور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیسے بڑے نام اس فہرست کا حصہ ہیں۔ سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، محمد کیف اور انجم چوپڑا آئی پی ایل کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کی ہندی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی اوپنر کے شری کانت کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے۔آئی پی ایل کے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر جیو سنیما کے بارے میں بات کریں ،تو ظہیر خان، سریش رینا، پارتھیو پٹیل، آر پی سنگھ، پرگیان اوجھا، آکاش چوپڑا، نکھل چوپڑا، صبا کریم، اننت تیاگی اور ردھیما پاٹھک کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔اسٹار اسپورٹس کی انگلش کمنٹری ٹیم میں سنیل گاوسکر، روی شاستری، ہرشا بھوگلے، دیپ داس گپتا، انجم چوپڑا، سنجے مانجریکر، برائن لارا، کیون پیٹرسن، میتھیو ہیڈن، مائیکل کلارک، ایرون فنچ، کرس مورس، ایان بشپ، نک نائٹ، ڈینی موریسن، روہن گاوسکر، مپومیلیلو مبانگوا، مرلی کارتک، ڈبلیو وی رمن، مارک ہاورڈ، نتالی جرمنوس، سائمن کیٹچ، سیموئل بدری اور ڈیرن گنگا شامل ہیں۔ سنیما کی ہندی کمنٹری ٹیم: ظہیر خان، سریش رینا، پارتھیو پٹیل، آر پی سنگھ، پرگیان اوجھا، آکاش چوپڑا، نکھل چوپڑا، صبا کریم، اننت تیاگی اور ردھیما پاٹھک۔اسٹار اسپورٹس کی انگلش کمنٹری ٹیم:سنیل گواسکر، روی شاستری، ہرش بھوگلے، دیپ داس گپتا، انجم چوپڑا، سنجے مانجریکر، برائن لارا، کیون پیٹرسن، میتھیو ہیڈن، مائیکل کلارک، ایرون فنچ، کرس مورس، ایان بشپ، نک نائٹ، ڈینی موریسن، روہن گواسکر،مرلی کارتک، ڈبلیو وی رمن، مارک ہاورڈ، نتالی جرمنوس، سائمن کیٹچ، سیموئل بدری اور ڈیرن گنگا۔

