تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
سماج دشمن عناصر نے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی ایکما برانچ کے منیجر کے ساتھ بدسلوکی کی۔اس کے بعد ان کی پٹائی کی اور نقدی سمیت گلے سے سونے کی چین لوٹ لی اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔جس کے بعد برانچ منیجر دھیرج کمار نے واقعہ کی اطلاع ایکما تھانے کو دی۔اس کے ذریعہ مذکورہ معاملے میں دو نامزد اور تین دیگر سمیت کل پانچ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں برانچ منیجر نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکاری گاڑی میں دفتر سے گھر واپس آرہے تھے۔بلاک روڈ ایکما کے تین مہانے پر پہلے سے کھڑے پانچ افراد نے انہیں زبردستی روکا اور ہولی کے اخراجات کا مطالبہ کیا۔جب میں نے انکار کیا تو وہ غصے میں آگئے اور مجھے گالیاں دینے لگے اور میرے ساتھ مار پیٹ کی اور لوہے کی راڈ سے مار کر زخمی کر دیا۔اس کے بعد سب مجھے گھسیٹتے ہوئے قریب ہی واقع کاجل ڈریسز کی دکان پر لے گئے اور میرے پرس سے 8200 روپے نقد اور گلے سے تقریباً 90 ہزار روپے کی سونے کی چین لوٹ لیا۔ساتھ ہی میری ہنڈائی کمپنی کی سرکاری گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔ایکما تھانہ نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔