تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سمستی پور:28/مارچ(محمد خورشید عالم)سمستی پور ضلع کے روسرا میں بے خوف اسلحہ بردار بدمعاشوں نے پٹرول پمپ کے ملازم سے اسلحہ کا خوف دکھا کر دن دہاڑے چار لاکھ روپیہ لوٹ لیا اور آسانی سے فرار ہوگئے۔ ملی جانکاری کے مطابق پٹرول پمپ ملازم امر کانت رائے اپنے شیواجی نگر کے گل گل چوک واقع پٹرول پمپ سے چار لاکھ روپیہ لیکر اکیلے ہی روسرا کے ایروت گاؤں واقع سنٹرل بینک میں روپیہ جمع کرنے کا رہا تھا تبھی بلواہا بابا استھان کے نزدیک ایک ہی بائک پر سوار تین اسلحہ بردار بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کا خوف دکھاتے ہوئے ڈکی میں رکھے چار لاکھ روپیہ لوٹ لی اور خان پور کی جانب فرار ہوگیا۔ اس ضمن میں پٹرول پمپ ملازم امر کانت رائے نے بتایا کہ وہ پٹرول پمپ سے دن کے قریب بارہ بجے بائک پر اکیلے ہی قریب چار لاکھ روپیہ لیکر روسرا ایروت واقع سنٹرل بینک میں جمع کرنے جا رہا تھا تبھی بلواہا کے پاس روسرا کی جانب سے ایک کالے رنگ کی پکار بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے انہیں گھیر کر روک لیا اوراسلحہ کے بل پر بائک کی ڈکی میں رکھے روپیہ سے بھرا بیگ کے لیا۔انہوں نے بتایا کہ لوٹ کے دوران ایک بدمعاش بائک اسٹارٹ کئے ہوئے تھا۔واردات کو انجام دینے کے بعد تینوں بدمعاش خان پور کی طرف فرار ہو گئے۔اسکے بعد واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔
اطلاع ملتے ہی روسرا اور شیواجی نگر تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کی۔بعد میں روسرا کی ڈی ایس پی سونل کماری بھی پولیس فورس کے ساتھ جائے واردات پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کی۔ پوچھے جانے پر ڈی ایس پی سونل کماری نے بتایا کہ پولیس جائے واردات اور بدمعاشوں کے فرار ہونے کے راستے میں لگے سی سی ٹی وی کو کھنگالنے میں جٹ گئی ہے۔جبکہ پولیس کی ایک ٹیم بدمعاشوں کے فرار ہونے کے راستے میں چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس بدمعاشوں کی نشاندھی میں جٹ گئی ہے اور جلد ہی اس لوٹ معاملے کا انکشاف ہوگا۔

