تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میامی، 29 مارچ: ہندوستان کے روہن بوپنا اور آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کی مردوں کی ڈبلز جوڑی جمعرات کو جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی نے سیمی فائنل میں اسپین کے مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ہوراسیو زیبالوس کے خلاف 1-6 اور 4-6 سے جیت درج کی۔
بوپنا اور ایبڈن پہلے ہی لمحے سے کھیل پر حاوی رہے۔ ہندوستانی-آسٹریلوی جوڑی نے پہلے سیٹ میں 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں حریفوں نے واپسی کی کوشش کی لیکن بوپنا اور ان کے ساتھی نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور 4-6 سے جیت پکی کر لی۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے ٹویٹر پر لکھا، ’’میامی اوپن فائنل میں شاندار انٹری! تجربہ کار اور ٹاپ اسکیم ایتھلیٹ بوپنا اور ان کے آسٹریلوی ڈبلز پارٹنر ایبڈن نے اسپین کے ایم گرینولرز اور ارجنٹینا کے ایچ زیبالوس کو 1-6، 4-6 سے شکست دیکر سیزن کے اپنے تیسرے فائنل میں پہنچنے۔ ان فارم کھلاڑی کی ٹاپ پر واپسی۔ شاباش! فائنل کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

