این ایم اے سی سینے بنایا منفردریکارڈ

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  ایک سال میں 700 شو دیکھنے  پہنچے  10  لاکھ سے زائد شائقین
پہلی سالگرہ پر چار روزہ  کی تقریبات کا آغاز
امیت ترویدی نے  دی پہلی پیشکش ’’ بھارت کی لوک یاترا‘‘

ممبئی۔ یکم اپریل ۔ 2024۔ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر یعنی  این ایم اے سی سی اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ اپنے پہلے ہی سال میں، این ایم اے سی سی نے فن کی دنیا میں کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پچھلے 366  دنوں کے دوران، 670 فنکاروں نے  این  ایم اے سی سی میں 700 سے زیادہ شوز پرفارم  کئے۔ سامعین نے بھی ان شوز پر بے پناہ محبتیں نچھاور کیں۔ ان شوز کو دیکھنے کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ شائقین  این  ایم اے سی سی پہنچے۔ ان شوز میں ہندوستانی تھیٹر جیسے ‘ تہذیب سے قوم’ سے لے کر ‘ دی ساؤنڈ آف میوزک’ جیسے مشہور براڈوے میوزیکل تک سب کچھ دکھایا گیا تھا۔
پہلی سالگرہ کے موقع پر، این ایم اے سی سی میں مسلسل چار دنوں تک خصوصی شوز ہوں گے۔ پہلے دن، امیت ترویدی نے ’بھارت کی لوک یاترا‘ کے عنوان سے ایک شاندار پریزنٹیشن دی۔ ان کے ساتھ پورے ہندوستان کے گلوکاروں اور موسیقاروں نے اسٹیج پر شمولیت اختیار کی۔
سالگرہ کے موقع پر، این ایم اے سی سی کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا’’گزشتہ ایک سال کے دوران، این ایم اے سی سی نے متنوع آرٹ کی روایات کے ماسٹرز کی میزبانی کی ہے۔ نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حمایت کی ہے۔ ہندوستان اور دنیا بھر سے بہترین کلاسیکی اور لوک موسیقی کو پیش کرتے ہوئے، یادگار ڈراموں اور رقص کی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے  لئے  باعث   مسرت بات  ہے کہ  این  ایم اے سی سی آرٹ، فنکاروں اور سامعین کے لیے ایک ناقابل یقین منزل کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا’’مکیش اور میں نے مل کر ایک خواب دیکھا تھا کہ ہم ایک ایسا مرکز بنائیں جو فن، ثقافت اور علم کی تثلیث کا سنگم ہو۔ جہاں موسیقی کو نیا رنگ ملتا ہے، رقص کو نیا تال ملتی ہے، فن کو نیا گھر ملتا ہے اور فنکاروں کو نیا  اُفق ملتا ہے۔ آج میں بڑی عاجزی اور اعتماد کے ساتھ کہہ  سکتی  ہوں کہ وہ خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔