تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
سارن لوک سبھا حلقہ سے انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے منگل کو چھپرہ کے شہری علاقے میں روڈ شو کیا۔روانگی کے قبل انہوں نے پٹنہ میں اپنے والد لالو پرساد اور والدہ رابڑی دیوی سے آشیرواد حاصل کیا۔مذکورہ معلومات آر جے ڈی کے ضلعی ترجمان ہرےلال یادو نے دی۔انہوں نے بتایا کہ روڈ شو گھیگھٹہ میلے سے سہ پہر 3 بجے شروع ہوا اور گھارو ٹولہ،روضہ مٹھیا،بڑا تلپا چوک،بچلہ تلپا سے ہوتا ہوا راول ٹولہ پہمطا۔وہاں سے نچلی سڑک سے روپ گنج،سیڈھی گھاٹ،دہیاواں،نیا بازار،کٹرا،گڈری رائے چوک سے دھرماناتھ مندر،دولت گنج،نبی گنج،برہم پور،عجائب گنج اور انئی تک گیا۔اس کے بعد انئی سے بذریعہ مین روڈ برہم پور پل،شیام چوک،گڈری چوک،بھگوان بازار چوک،داروغہ رائے چوک سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ بس ڈپو کے قریب ہوٹل میور کے پاس اختتام پذیر ہوا۔ڈاکٹر روہینی نے ہوٹل میور میں شب میں ٹھہریں۔کل بدھ کی صبح 9 بجے وہ مڑھوڑہ اسمبلی حلقہ کے لیے روانہ ہوں گی۔آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ تمام ایم ایل اے،قانون ساز کونسلر اور تمام آر جے ڈی لیڈر اور کارکنان نے روڈ شو میں شرکت کیا۔آر جے ڈی لیڈروں نے کہا کہ ڈاکٹر روہنی کا چھپرہ کی عوام نے والہانہ استقبال کیا۔اس روڈ شو کو لے کر چھپرہ کے عام لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔شرکت کرنے والوں میں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر رادھے کرشن پرساد،سریندر پرساد یادو،شنکر پرساد،ریاستی جنرل سکریٹری سریندر پرساد یادو،معین الدین احمد ببن،جنرل سکریٹری ساگر نوشیرواں،لکشمن رام،سنیل رائے،دیو کمار مہتو،دیویندر رام وغیرہ شامل تھے۔

