کوڈرما میں ایک ہفتے سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوڈرما، 3 اپریل :ڈومچانچ بلاک کے تحت پورناڈیہ موضع میں واقع بند پڑی کان سے ڈومچانچ انٹر کالج کی 12 ویں جماعت کے طالبہ کی لاش بدھ کو برآمد ہوئی ہے ۔ متوفی کی شناخت پریتی کماری (21) کے طور پر کی گئی ہے۔مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی 27 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے لاپتہ تھی۔ اسے کافی تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکی۔ اس کے بعد 28 مارچ کو تھانہ نولشاہی میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔ 3 اپریل کو اس نے کان کے قریب اپنی بیٹی کی لاش دیکھی۔ اطلاع ملتے ہی نولشاہی تھانہ انچارج نتیش کمار اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال کوڈرما بھیج دیا گیا۔ متوفی کے لواحقین کے مطابق لڑکی نے خودکشی کی ہے۔