تاثیر،۵ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور، 5/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) کڈھنی بلاک کے چین واجد پنچایت کے مرحوم الحاج مطیع الرحمن اردو اسکول دکچھن ٹولہ (مسلم) میں آج بچوں کے درمیان بیگ میں بھر کر کتاب تقسیم کیا گیا۔ اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر وقار عالم نے بتایا کہ بچوں کو اسکول آنے اور تعلیم کے تئیں رجحان پیدا کرنے کی غرض سے سرکار نے مفت کتاب کے ساتھ ہی بیگ بھی مفت میں تقسیم کیا ہے۔ جناب وقار قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن ہیں اور وہ حکومت کی اس پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کا فائدہ ہوگا اور بچوں کے تعلیم میں فرق ہوگا یعنی تعلیم میں بہتر نتائج حاصل ہوگی۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ و مقامی حضرات بھی موجود تھے۔

