تاثیر،۶ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جوہانسبرگ، 6 اپریل: آل راو?نڈر چلو ٹرایون انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی آئندہ ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گی۔ ٹرایون چوٹ کی وجہ سے تیسرا ٹی- 20 میچ نہیں کھیل سکی تھیں اور اس کے بعد وہ پوری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔ وہ اپنی کمر کی چوٹ سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔
16 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کارابو میسو نے اپنا پہلا ون ڈے کال اپ حاصل کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹی- 20 سیریز میں 1-2 سے شکست کا حصہ بننے والے انری ڈرکسن کو باہر کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ آل راونڈر ڈیلمی ٹکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ نے جمعہ کو کلاو کی غیر موجودگی کے ٹیم پر اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی اور ایک باضابطہ بیان میں کہا، ’’آل راونڈر کی حیثیت سے کلو کی انجری سے یہ ایک بڑا نقصان ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈیلمی ٹیم میں آئی ہیں اور وہ آپ کو آف اسپن اور بلے بازی کا متبادل دے سکتی ہے۔‘‘
تین میچوں کی ون ڈے سیریز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی جو یک روزہ عالمی کپ کے لییقابلیت طے کرے گی۔ جنوبی افریقہ اس وقت پندرہ میچوں میں دس جیت اور کل 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقی اسکواڈ: لورا وولوارڈٹ (کپتان)، اینیک بوش، تازمن برٹس، نادن ڈی کلرک، سینالو جافتا، ماریزین کپ، ایابونگا کھاکا، مساباتا کلاس، سنے لوس، ایلیز میری مارکس، کارابو میسو، نونکولیکو ملابا، تومی سیکھوکھونے، ڈیلمی ٹکر۔

