بارہ بنکی اسٹیشن پر ٹرین میں بم کی افواہ

 

بارہ بنکی، 07 مارچ: بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر اتوار کو گوالیار-براونی ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں بم کی افواہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔مقامی پولیس کے مطابق ٹرین کے ایک مسافر نے بتایا کہ گوالیار براونی ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں ایک بنڈل میں ایک مشکوک چیز ہے جو کہ بم بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد جی آر پی، آر پی ایف، بارہ بنکی سی او صدر، سی او سٹی کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی چرنجیوی ناتھ سنہا فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اسٹیشن پہنچے۔ ٹیم نے ٹرین کے ہر ڈبے کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران گوالیار برونی ایکسپریس تقریباً ایک گھنٹے تک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ایڈیشنل ایس پی سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فورس اسٹیشن پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے ٹرین کے ایک ایک ڈبے کو چیک کیا تاہم اس میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس کے بعد ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔