دہلی بی جے پی نے کیجریوال کے خلاف ‘شراب سے شیش محل’ مہم شروع کی

تاثیر،۷  اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 7 اپریل: دہلی میں اتوار کو اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے اجتماعی انشن کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی بی جے پی کی طرف سے کناٹ پلیس میں ان کے خلاف مہم چلائی گئی۔ بی جے پی لیڈروں نے کیجریوال کی رہائش گاہ کا ماڈل دکھایا اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔اس دوران دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور ریاستی شریک انچارج الکا گرجر کی قیادت میں کناٹ پلیس میں ’شراب سے شیش محل‘ مہم چلائی گئی۔ یہاں دکھایا گیا ماڈل شراب کی بوتلوں سے بنایا گیا تھا جس پر اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کی تصویریں تھیں۔ یہ ماڈل پالیکا بازار کے مرکزی دروازے پر رکھا گیا تھا۔ اسے سیلفی پوائنٹ کی طرح بنایا گیا تھا۔اروند کیجریوال کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔ اس دوران بی جے پی یووا مورچہ، مہیلا مورچہ، پوروانچل مورچہ، او بی سی مورچہ، اقلیتی مورچہ، کسان مورچہ اور شیڈول کاسٹ مورچہ بشمول منوج تیواری، بنسوری سوراج، پروین شنکر کپور کے کارکنان موجود تھے۔