چشتیہ کمیٹی شیب پور کے زیرِ اہتمام دعوت افطار

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ 09/ اپریل (خورشید جمال) چشتیہ کمیٹی پی ایم بستی شیب پور ہوڑہ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی بتاریخ 8/ اپریل بروز سوموار بمطابق 28 رمضان المبارک دعوت افطار کا اہتمام بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا، جس میں تقریباََ پانچ سو سے زائد مہمانان بشمول مقامی ائمہ کرام, سماجی و سیاسی کارکنان, علاقے کے معتبر و معزز شخصیات کے علاوہ برادران وطن نے بھی شرکت کی، اور قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالسلام (سابق خطیب و امام چھوٹی مسجد) اور محترم شہنشاہ عالم مصباحی (سابق خطیب و امام اہلسنت امین المسجد (بڑی مسجد) کی سرپرستی میں افطار سے قبل علاقے کی ترقی و خوشحالی اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں اجتماعی طور پر دعا کی گئیں۔ اس دعوت افطار کا اہتمام کرنے میں پرویز اختر, سمبھو بابا, چاند بابو, محمد امتیاز علی, بیچو بابا, اختر علی, محمد عظمت اللہ, فیروز خان و دیگر پیش پیش رہے۔