تاثیر،۱۰ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دبئی،09اپریل:یو اے ای ، کویت، قطر اور بحرین میں عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا، بعد میں اعلان کیا گیا کہ تمام شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیاتھا،مملکت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

